بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے

بھارتی وزیر خارجہ ایس سی او سمٹ میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:   بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعان تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان آئیں گے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ بھارت پاکستان میں ہونیوالے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر ایس سی اوسمٹ میں شرکت کیلئے پاکستان جائیں گے اور 15 ،16 اکتوبر کو سمٹ میں شرکت کریں گے، جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

بھارتی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سے متعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔

 پاکستن میں سرکاری ذرائع نے بھارتی ویزر خارجہ کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے۔

واضح رہے کہ شنھگائی تعاون تنظیم کا سرباہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔

بھارتی وزیر خارجہجے شنکرشنگھائی تعان تنظیم
Comments (0)
Add Comment