بھارتی معیشت کے بارے میں جھوٹے دعووں کا پول کھل گیا
مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت کی معاشی صورتحال نہایت ابتر ہے،رپورٹ
نئی دہلی : مودی سرکار نے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے دعویٰ کیا کہ بھارت تیزی سے ترقی کرتی ہوئی دنیا کی بہترین معیشتوں میں سے ایک ہے۔
الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ نے مودی کے کھوکھلے دعوے کاپردہ چاک کردیا،بھارتی پروفیسرکا کہنا ہیکہ مودی سرکارکی ناقص پالیسیوں کے باعث کرونا کیبعد بھارت کی معاشی صورتحال نہایت ابتر ہوگئی۔
2020 میں بھارت کی معیشت بدترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ بھارت معاشی تنزلی کے لحاظ سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔رپورٹ کیمطابق80 فیصد سیزائد بھارتی آبادی معاشی زبوں حالی کا شکار ہے، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم بھارتی معیشت کی گراوٹ کی سب سے اہم وجہ قرار دی،بھارت میں امیر امیر تر جبکہ غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔
سروے کے مطابق بھارت کی 1 فیصد ایلیٹ آبادی پورے ملک کی تقریبا 40 فیصد سے زائد وسائل پر قابض ہے،بھارت میں وسائل کی عدم مساوات 100 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
2024 کے سروے کیمطابق بھارت میں 3.44 کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،بھارت کو غربت سے نکالنے کے لیے مودی سرکار کے دعوے بھی جھوٹے نکلے۔
مودی سرکار نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے غربت کی تعریف ہی بدل دی، حکومتی پالیسیوں نے ایسا نمونہ پیش کیاجس سے دھوکادہی کے تحت کم سے کم بھارتی عوام کو غریب دکھایا گیا اوراعدادوشمارمیں بھی ردوبدل کیا گیا،
نیو ویلفیئر ازم کے نام سے مودی سرکار نیانتخابات کے قریب آتے ہی ایک بھونڈا ڈرامہ رچایا۔نیو ویلفیئر ازم نامی ڈرامے کے تحت بھارت کے اصل مسئلوں سے عوام کی توجہ ہٹاتے ہوئے انتخابی فوائد کے لیے یہ مہم استعمال کی گئی۔
سابق گورنر بھارتی بینک کا کہنا ہے کہ مودی کیدورحکومت میں صحت اور تعلیم کینظام میں مثبت تبدیلیاں لانا انتہائی مشکل ہے،مودی کے زیرِ حکومت پڑھے لکھے ہزاروں بھارتی طلبہ اچھے روزگار سے محروم ہیں۔
بھارت میں بنیادی نوکریوں کیحصول کے لییبھارتی نوجوان عوام خوار ہورہی ہے۔انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کیمطابق بھارت کے 65 فیصد سے زائد پڑھی لکھی عوام مناسب روزگار سے محروم کسمپرسی کی حالت میں ہیں۔
دوسری جانب بھارتی حکومت کی عیاشیوں کا یہ عالم ہے کہ پچھلے 9 سالوں کے دوران 950 ملین ڈالرز مودی حکومت اپنی اشتہار بازیوں اور انتخابی مہمات کے نام پر اڑا چکی ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے بعد معاشی طور پر مستحکم ہونے کا بھارتی حکومت کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب ہو گیا۔