بھارتی حکومتی کے خلاف تہران میں ایرانی،پاکستانی اور کشمیری طلبا ء کا بھارتی ایمبیسی کے سامنے احتجاج

مظاہرے میں بڑی تعداد میں مختلف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء شریک ہوئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شیریک

تہران(نیوز پلس)مقبوضہ کشمیر کے لئے بھارتی آئین میں خصوصی طور پر موجود آرٹیکل 370 کو ختم کرنے خلاف ایران کے دارالحکومت تہران میں بھارتی ایمبیسی کے سامنے پاکستانی،ایرانی اور کشمیری طلبا ء نے زبر دست احتجاج مظاہرہ کیا مظاہرے میں بڑی تعداد میں مختلف یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے طلباء شریک ہوئے مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی شرکاء بھارت کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے رہے احتجاج میں شریک طلباء نے بھارتی حکومت کے خلاف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر وزیر اعظم مودی کے خلاف جبکہ کشمیریوں کے حق میں نعرے درج تھے اس مظاہرے کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ایرانی،پاکستانی اور کشمیری طلبا ء نے مشترکہ احتجاج کیا

احتجاجایران
Comments (0)
Add Comment