بنگلہ دیش کے خلاف سعود اور رضوان کی سنچریا ں

بنگلہ دیش کے خلاف سعود اور رضوان کی سنچریا ں

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے کھیل کے دوسے دن کا آغاز سعود شکیل اور محمد رضوان نے کیا۔

سعود شکیل اور محمد رضوان نے اپنی اپنی سنچریاں مکمل کر لں۔

محمد رضوان نے کیریئر کی 3 اور سعود شکیل نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری بنائی ہے۔ پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لیے، سعود شکیل 113 اور محمد رضوان 119 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے 3 کھلاڑی 16 رنز پر آؤٹ ہوئے، عبداللّٰہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم صفر رن پر پویلین لوٹے، جس کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنرشپ نے ٹیم کو سنبھالا دیا، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں ھاصل کیں۔

کھیل کے پہلے دن بنگلادیش نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ابتدائی 3 کھلاڑیوں کو جلد ہی آؤٹ کردیا۔

تاہم صائم ایوب اور سعود شکیل کی نصف سنچریوں نے پاکستان کی پوزیشن کو مزید بہتر کیا۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیل کے پہلے روز 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے، قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 3 کے مجموعی سکور پر گری جب عبد اللہ شفیق 2 رنز پر پویلین لوٹے پھر دوسری وکٹ 14 کے مجموعی سکور پر کپتان شان مسعود کی گری جو 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کو تیسرا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 2 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بغیر کھاتہ کھولے چلتے بنے، ان کے بعد وکٹ پر جمے ہوئے نوجوان بیٹر صائم ایوب 56 رنز بنا کر ہمت ہار گئے

پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پنڈی ٹیسٹمحمد رضوان- سعود شکیل
Comments (0)
Add Comment