ڈھاکہ (نیوز پلس) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے دورۂ سری لنکا ملتوی ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہ ہوسکا، بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے سیریزکھٹائی میں پڑتے ہی بائیوسیکیور ببل بھی ختم کردیا ہے۔
بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچزکی سیریزکے لیے آج سری لنکا روانہ ہونا تھا جسے موخر کردیا گیا ہے۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ حکام کو سری لنکا کے کورونا ایس او پیز قبول نہیں ہیں ۔واضح رہے کہ دورے پر جانے والے ٹیم اسکواڈ کو بائیو سیکیور ببل کے لیے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔