بنگلا دیش ،ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی ، 45افراد جاں بحق ،40 زخمی
75افراد کو ریسکیو کیا گیا، فائر فائٹزر نے 2گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا
بنگلادیش کے دارالحکومت شہر ڈھاکا کی ایک عمارت میں قائم ریسٹورنٹ میں آتشزدگی کے باعث 45افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ
بنگلادیشی وزیرِ صحت نے ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ40زخمیوں کا ہسپتا ل میں علاج کیا گیا ۔حکام کے مطابق عمارت میں موجود بریانی کے ریسٹورنٹ میں آگ لگی جس نے اوپر کے فلورز کو بھی لپیٹ میں لے لیا ، 75افراد کو ریسکیو کیا گیا اور فائر فائٹزر نے 2گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا ۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی تاہم یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔آگ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا لیکن میرے 2ساتھی جاں بحق ہو گئے۔
جب سامنے سے آگ لگی اور شیشہ توڑ دیا تو ہمارے کیشئر اور سروس مین نے سب کو باہر نکالا لیکن وہ دونوں بعد میں خود آگ کی زد میں آ گئے۔بچ جانے والے شخص نے کہا کہ میں نے کچن میں جا کر کھڑکی توڑی اور خود کو بچانے کے لئے باہر چھلانگ لگا دی۔