بنگلادیش: کوٹہ سسٹم پر عدالتی فیصلے کے بعد بھی طلبہ کا احتجاج ختم کرنے سے انکار

بنگلادیش: کوٹہ سسٹم پر عدالتی فیصلے کے بعد بھی طلبہ کا احتجاج ختم کرنے سے انکار

ڈھاکہ :  کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ نے سپریم کورٹ کی جانب سے کوٹہ سسٹم پر عمل درآمد روکنے کے حکم کے بعد بھی احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا۔

کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ کے ایک گروہ اسٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکرمنیشن کے ایک ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ جب تک حکومت ہمارے مطالبات کو منظور کرتے ہوئے اس حوالے سے حکم نامہ جاری نہیں کرتی  اس وقت احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا۔رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روکا لیکن کوٹہ سسٹم مکمل ختم نہیں کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کیلیے، 2 فیصد دیگرکیٹیگریزکیلیے مختص رہیں گی جبکہ 93 فیصد سرکاری ملازمتیں کوٹے کے بغیر میرٹ پر ہوں گی۔

واضع رہے گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نیسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔

سپریم کورٹ آف بنگلہ دیش- طلبہ احتجاجکوٹہ سسٹم
Comments (0)
Add Comment