بنوں (نیوز پلس)بنوں میں ایک چھوٹے سے تنازع نے چار افراد کی جان لے لی تفصیلات کے مطابق بنوں میں 2 گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہو گئیں ہیں جاں بحق افراد میں باپ، بیٹا، بیٹی اور ایک راہگیر شامل ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ اونچی آواز پر ساونڈ سسٹم چلانے پر 2 گروپوں میں تلخ کلامی ہو گئی جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم میں بدل گئی۔ آتشیں اسلحے سے لیس افراد کے مابین فائرنگ سے باپ، بیٹا اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے جبکہ قریب سے گزرتا راہگیر بھی اندھا دھند چلتی گولیوں کی زد میں آ گیا۔ چاروں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی چل بسے۔واقعے میں 2 خواتین بھی زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔