بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم

بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں، وزیراعظم

لاہور:  وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں،حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی،بلوچستان کے معصوم عوام کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے ۔

وزیراعظم آفس پریس ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

انہوں نے بلوچستان کے امن و امان کو خراب کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے،بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے معصوم عوام کو دہشتگردوں سے محفوظ رکھنے کا پاک فوج کا غیر متزلزل عزم لائق تحسین ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن میں  دہشتگردوں  لڑتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے اٹھارہ جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 23 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی

بلوچستانوزیراعظم شہباز شریف
Comments (0)
Add Comment