کوئٹہ(نیوز پلس) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ گڈ گورننس کے فقدان کا ہے۔وزیر اعلی ٰبلوچستان جام کمال خان نے عید کے دوسرے روز کوئٹہ جیل کا دورہ کیا۔ قیدیوں سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت جیل خانہ جات کے محکمے کو تمام وسائل کی فراہمی ممکن بنائے گی، موجودہ دور میں بھی جیل کا بجٹ محض تین لاکھ روپے ہے جو نہ کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت جیلوں کے نظام میں اصلاحات کیلئے جامع پالیسی مرتب کررہی ہے۔ جام کمال نے کہا کہ حکومت نے 14اگست کو کشمیر ڈے کے نام سے منسوب کیاہے۔ کشمیروں سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں پروگرام مرتب کیے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 14 اگست کو ہاکی گروانڈ کوئٹہ میں کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کیلئے تاریخی جلسہ منعقد کیا جارہا ہے کشمیر کے مسئلے پرپوری قوم بلارنگ ونسل متحد ہے۔