بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے

کراچی(نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 11 میں ضمنی انتخابات کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا، ہم اس سلیکشن کو بے نقاب کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولنگ کا عمل جان بوجھ کر سست روی کا شکار کیا گیا، خواتین ووٹرز کو ہراساں کیا اور پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنوں سے باہر نکال دیا گیا، ہم دوبارہ انتخابات کروا کر اس سیٹ کو جیتیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری
Comments (0)
Add Comment