بغیر کسی مذہب، صوبائی یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے: آرمی چیف

بغیر کسی مذہب، صوبائی یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے: آرمی چیف

 

سپہ سالار پاک جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال اور مسلح کاروائی نا قابل قبول ہے ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کی مسلح کاروائی قبول نہیں کریں گے۔

 

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی مذمت کی اور ملک میں رواداری، امن اور استحکام لانے کے لیے ریاستی اور سیکیورٹی فورسز کی انتھک کوششوں کے لیے اپنی حمایت جاری رکھنے کا عہد کیا۔

آرمی چیف نے فکری اور تکنیکی علوم کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم پر زور دیا اور کردار سازی کیلئے نوجوانوں کو راغب کرنے میں علمائے کرام کے کردار کی نشاندہی بھی کی۔

فورم نے متفقہ طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کو سراہا، ایک دستاویزی نظام (پاسپورٹ) کے نفاذ، انسداد سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی بھی حمایت کی گئی۔

شرکا نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف اور تحفظات کی بھی مکمل حمایت کی اور پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان پر سنجیدہ اقدامات کرنے پر زور دیا، فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور نہتے فلسطینیوں کے اوپر مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔

آرمی چیف نے انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کے ذریعے پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کو ختم کرنے کے لیے مذہبی علماء کے فتویٰ ’پیغام پاکستان‘ کو سراہتے ہوئے علما و مشائخ سے اس کی تشہیر اور اس پر عمل درآمد کرنے اور اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔

سید عاصم مینیر  نے دیگر علمی علم اور تکنیکی مہارتوں کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت کی تفہیم اور کردار سازی کے لیے نوجوانوں کو استعمال کرنے میں علمائے کرام کے کردار کی نشاندہی کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی طرف سے کسی کے خلاف، خاص طور پر اقلیتوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف عدم برداشت اور انتہائی رویے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

فورم نے متفقہ طور پر حکومت کی جانب سے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی، ون ڈاکیومنٹ رجیم کا نفاذ، انسداد اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے اقدامات اور بجلی چوری کے خلاف اقدامات کی حمایت کی۔ اس نے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والی دہشت گردی پر پاکستان کے موقف اور تحفظات کو بھی مکمل طور پر تسلیم کیا اور افغانستان کی جانب سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ بغیر کسی مذہبی، صوبائی، قبائلی، لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ یا کسی اور امتیاز کے پاکستان تمام پاکستانیوں کا ہے ۔

آرمی چیف-سید عاصم منیرعلمائے کرام اور مشائخ
Comments (0)
Add Comment