باکسر عامر خان نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
لندن (نیوزپلس) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ڈاکو اسلحے کے زور پر ان کی کروڑوں روپے کی گھڑی چھین کر فرار ہو گئے ۔اپنے ٹوئٹ میں عامر خان نے لکھا ہے کہ ان سے مشرقی لندن کے علاقے لیٹن میں اس وقت ڈاکووں نے بندوق تان کر گھڑی چھین لی جب وہ اپنی اہلیہ فریال کے ہمراہ سڑک پار کر رہے تھے۔
عامر خان نے کہا کہ انہوں نے پونے 2 کروڑ روپے مالیت کی گھڑی ڈاکوؤں کو دے کر اپنی جان بچائی۔باکسر عامر خان کی مذکورہ چھن جانے والی 19 قیراط روز گولڈ سے بنائی گئی گھڑی پر 719 ہیرے جڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گھڑی چھین کر دونوں ڈاکو ایک کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے لئے اہم چیز یہ ہے کہ وہ دونوں محفوظ ہیں۔
بشکریہ : اے پی پی