بابراعظم سے شبمن گل اور شاہین آفریدی سے محمد سراج نے پہلی پوزیشن چھین لی

بابراعظم سے شبمن گل اور شاہین آفریدی سے محمد سراج نے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ  جاری کر دی۔

بابراعظم پہلی پوزیشن سے دورسی جبکہ شاہین شاہ آفریدی پہلی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  سے تقریباً ڈھائی سال بعد نمبر ون پوزیشن سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے جبکہ شبمن گل پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، شبمن گل کے 830 اور بابر اعظم کے 824 رینکنگ پوائنٹس ہیں۔

جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک تیسرے اور بھارت کے ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں شاہین آفریدی سے بھی بولنگ میں نمبر ون پوزیشن چِھن گئی اور وہ اب پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج پہلے نمبر پر آ گئے جبکہ جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں،

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شیکب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

آئی سی سیبابر اعظمشاہین شاہ آفریدی
Comments (0)
Add Comment