ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کو صوبائی حکومتوں کے تعان سے موٗثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔مشیر خزانہ

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے زیر صدرات اعلی سطحی اجلاس میں فیصلہ

 

اسلام آ باد (نیوز پلس)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے زیر صدرات اعلی سطحی اجلاس ہوا،جس میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا پیدا کرنے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا،اس اہم اجلاس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی،چیئرمین پلاننگ کمشن،سیکرٹری خزانہ و دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتوں سے مل کر اسپیشل اکنامک زونز،ایکسپورٹ پراسسنگ زونز،آپریشنلائز کیا جائیں گے،اس کے علاوہ ترقیاتی فنڈز کی ریلیز اور استعمال کے لیے پروسیجرز کو آسان بنانے کی بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس کے جاری اعلامیئے کے مطابق ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کو صوبائی حکومتوں کے تعان سے موٗثر انداز میں نافذ کیا جائے گا وزیر اعظم عمران خان زرعی علاقوں کی ترقی اور عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے زرعی منصوبوں کے نفاذ پر پیش رفت پر خود نگرانی کریں گے

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ
Comments (0)
Add Comment