ایک چھوٹا سا قصبہ جو چین میں” کلین اینڈ گرین انرجی ” کی ڈیمنسٹریشن زون بن گیا

تحریر: سارا افضل 

 

ایک چھوٹا سا قصبہ جو  چین میں” کلین اینڈ گرین انرجی ” کی  ڈیمنسٹریشن زون بن گیا

چین کے جنوب میں واقع صوبہ ہینان کے شہر چھونگ ہائی کا قصبہ بواو، ایک  باوقار عالمی ایونٹ ، بواؤ فورم فارایشیا کےباعث دنیا کی توجہ کا مرکزبنا۔اس فورم کا آغاز فروری ۲۰۰۱ میں ہوا تھا۔چین کے بہترین سی فوڈ کے لیے معروف اس شہر میں مختلف قومیتوں کےمنفردذائقوںوالےمتنوع ریستورانبھی ہیں جو سانیا جیسے خوبصورت اور جدید ساحلی شہر کی بھیڑ بھاڑ اور مہنگے طرزِ زندگی سے ہٹ کر  قدیم ٹیمپلز   اور چاول کے سرسبز کھیتوں سے گھرے ہوئے  اس ساحلی علاقے کی خوبصورتی میں پرسکون وقت گزارنے آتے ہیں ۔ لیکن اگر صرف ان دو حوالوں سے ہی ہم سمجھ لیں کہ یہی  بو آو کا تعارف  ہے تو یہ درست نہیں  ہوگا  کیونکہ چین کے ” کلین انرجی” کے اہداف میں بواو کا مقام عالمی توجہ کا حامل ہے ۔

دنیا میں کلین اینڈ گرین انرجی کے شعبے میں جو کام ہو رہا ہے اور اس کے حوالے سے جتنی بھی رپورٹس سامنے آرہی ہیں ان سے ایک بات عیاں ہے کہ دنیا اس شعبے میں چین کے راہنما  کردار کی معترف ہے۔ چین "گرین انرجی کے شعبے میں بہت تیزی کے ساتھ پیش رفت جاری رکھے ہوئے ہے اور بلاشبہ اپنے اہداف کی تکمیل میں ایک لمحہ بھی ضائع   نہیں کر رہا ہے۔اسی سلسلے میںوزارتِ ہاؤسنگ اور شہری و دیہی ترقی اور ہینان کی صوبائی حکومت کی طرف سے بواؤ میں مشترکہ طور پر تعمیر کی  گئی

Boao Nearly Zero Carbon Demonstration Zoneنے کام شروع کر دیا ہے ۔بوآو کے جزیرے ڈونگیو میں قائم کی جانے والی یہ ڈیمونسٹریشن زون ،اخراج میں کمی کی ٹیکنالوجیز   کو شامل کرنے کے ساتھ ساتھ  مختلف جدید طریقوں اور اقدامات کو اپنا کر نئی توانائی سے بجلی کی پیداوار اور کھپت کے درمیان توازن حاصل کرنے کے قابل ہے۔علاقائی سطح پر تقریباً زیرو کاربن اخراج حاصل کرنے کے لیے زون کا آپریشن اور انتظام اسمارٹ طریقےسےکیاجاتاہے۔ اس منصوبے کا مقصد چین کے سبز اور کم کاربن ترقی کے تصورات، ٹیکنالوجیز اور طریقوں کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران صوبہ ہینان اور وزارتِ ہاؤسنگ اور شہری ودیہی ترقی کی طرف سے جزیرہ ڈونگیوپر تعمیر کردہ اس ڈیمونسٹریشن زون کا مجموعی رقبہ۱۹۰ اعشاریہ  ایک پانچ ہیکٹرہے۔ یہ۸کیٹیگریز میں۱۸ ذیلی منصوبوں پرمشتمل ہے جن میں قابل تجدیدتوانائی کا استعمال، عمارتوں اور نقل وحمل کی سبز تبدیلی، آبی وسائل کی ری سائیکلنگ اوراستعمال،ٹھوس فضلے کے وسائل کا استعمال،انٹیلیجنٹ آپریشنز،ماحولیاتی تحفظ، گارڈن لینڈ اسکیپ ایکولوجی،اورن نیو انرجی نظام شامل ہے۔ ڈیمونسٹریشن زون نے حال ہی میں جرمن انرجی ایجنسی اور تھرڈ پارٹی ایجنسیز  کی طرف سے زیرو کاربن عمارات کے تکنیکی معیار کے تحت زیرو کاربن زون کے معیار پر پورا اترنے کی جانچ  میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

رواں سال ہینان کے اس سرسبز، صاف ستھرے جدید ٹاونبواومیں۲۶مارچ سے بواؤفورم فار ایشیا کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس فورم کے آغاز سے پہلے پہلےبوآو میں "کلین انرجی ” کے حوالے سے زون میں تمام متعلقہ کاموں کی تکمیل کی جا چکی ہے۔  سورج کی روشنی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے یہاں عمارات کی چھتوں پر سولر پینلز لگائے گئے جبکہ بواؤ فورم فار ایشیا کے پریس سینٹر کو فوٹو وولٹکشٹرز سےری ماڈل کیاگیا ہے۔ پینل کےذریعےجمع کی گئی شمسی توانائی کو عوامی عمارتوں، مثلاً ہوٹلز اور پریس سینٹر میں استعمال کیا جائےگا۔ بی آئی ایم (بلڈنگ انفارمیشن ماڈلنگ) اور پری فیبریکیشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے، بواؤ فورم فار ایشیا کانفرنس سینٹر، ہوٹلز اور ڈونگیو آئی لینڈ ہوٹل کی سبز تزئین وآرائش کو تیز کیا گیا۔ ان اقدامات سے اس ڈیمونسٹریشن زون میں سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے سالانہ اخراج میں۷۰فیصدکمی آئےگی اور اس سال بواؤ فورم خطے میں صفر کاربن اخراج حاصل کرنے کے قابل ہو جائےگا۔ہینان پاور گرڈکمپنی کےمطابق،فوٹو وولٹکپ اور کوپاورگرڈمیں شامل کیا جاسکتا ہےاورمختلف مقاصدکےلئے براہ راست استعمال کیاجاسکتا ہے۔ مثلاً نیو پاور سسٹ مانٹیگریشن ایگزیبیشن سسٹم کی چھتپر فوٹووولٹک پینل سے اندازہ ہے کہ سالانہ ۸۷ ہزار ۶سو کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی جس سےتقریبا 28 ٹن معیاری کوئلے کی بچت ہوتی ہےاور 87 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کم ہوتی ہے۔

ڈیمونسٹریشن زون میں توانائی، تعمیرات، نقل وحمل اورفضلےکوٹھکانےلگانےجیسےمختلف شعبوں میں اخراج میں کمی کی ٹیکنالوجیز کا مربوط اطلاق دیکھا جاتاہے۔ دریں اثنا، صفر کاربن اخراج کے حتمی ہدف کے ساتھ کاربن کے اخراج میں مسلسل کمی حاصل کرنے کے لیےجنگل پر مشتمل ” کاربن سنک”شامل کرنے جیسے اعلی معیار کے آف سیٹنگ اقدامات کا بھی اطلاق کیا گیا ہے۔ اس زون میں مانیٹرنگ سینٹر انفارمیشن ماڈل پلیٹ فارم، انٹرنیٹ آف تھنگز پلیٹ فارم اور بڑےڈیٹاپلیٹ فارم پر تعمیر کیا گیا ہےجو چین نے آزادانہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ زون میں ریئل ٹائم کاربن مانیٹرنگ، کاربن اکاؤنٹنگ، انٹیلیجنٹ آپریشن اور دیکھ بھال کا کام کرسکتاہے۔بڑی اسکرین پر ریئل ٹائم کاربن اخراج کے اعدادوشمار کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ پورے سسٹم کے بعدکی اصلاح کے لیے ٹریسایبل،قابل انتظام، اور بہتر ڈیٹا سپورٹ اور مستقبل کے آپریشنز کے لیے بہتر ڈیجیٹل سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے۔

سرسبز ترقی اور کلین اینڈ گرین انرجی میں ترقی کی اعلی ترین سطح پر موجود صوبہِ ہینان کا مقصد ماحولیاتی استحکام کے لیے اپنی لگن کا اظہار اورعالمی ماحولیاتی معیاروں کی خاطر ایک اعلی معیار مقرر کرنے کے لیے تقریباً زیرو کاربن ڈیمونسٹریشن زون استعمال کرنا ہے۔ صوبے  میں قائم یہ  ڈیمونسٹریشن زون واضح بینچ مارک اور رہنما خطوط کے ساتھ نہ صرف نتائج کے جائزے کی اجازت دیتی ہے ،بلکہ عالمی سطح پر علم اور اچھےطریقوں کے اشتراک کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے اور آنے والے فورم میں اس شعبے کے حوالے سے بات چیت کے لیے  چین کی جانب سے ایک کامیاب عملی مثال پیش کرتی ہے ۔

 

بواؤ فورم فارایشیاصوبہ ہینانکلین اینڈ گرین انرجی
Comments (0)
Add Comment