لاہور (نیوز پلس ) ریلوے کے وفاقی شیخ رشید احمد نے مین لائن ون کو پاکستان ریلوے کی بہتری کیلئے بنیادی ڈھانچے کی بڑی پیمانے پرترقی کامنصوبہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں پاکستان سرکلر ریلوے کی سگنل پٹڑی کی تنصیب کی جائے گی اور اس کی تکمیل کے بعد پٹڑی کو دو رویہ کرنے کاکام شروع کیاجائے گا ۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگومیں انہوں نے کہا مین لائن ون منصوبے کا عالمی ٹینڈر اس مہینے کی بارہ تاریخ کو جاری کیاجائے گا اور منصوبے کی تکمیل کے بعد پاکستان ریلوے ایک نئے دور میں داخل ہوجائے گی ۔