شارجہ (نیوزپلس) ایشیا کپ ٹی 20 کے چھٹے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔ ہانگ کانگ کا کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر عبور نہ کرسکا۔
سپنر شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد نواز نے 3، نسیم شاہ نے 2 اور شاہ نواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعے پر گری، کپتان بابر اعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں احسان خان نے میدان بدر کیا۔
ایشیا کپ ٹی 20 چھٹے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 194 رنز کا ہدف دیا ہے، گرین شرٹس کی اننگز کی خاص بات محمد رضوان، فخر زمان اور خوشدل شاہ کی شاندار بیٹنگ رہی۔
پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 13 کے مجموعی رنز پر گری، کپتان بابراعظم صرف 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں احسان خان نے آؤٹ کیا۔
اوپنر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر 116 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑیوں نے اس دوران اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں اور ہانگ کانگ کے بولرز کی ایک نہ چلنے دی۔
129کے مجموعے پر فخر زمان 41 گیندوں پر 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی باری کھیلی، وہ احسان خان کا دوسرا شکار بنے۔
محمد رضوان کا ساتھ دینے کےلیے خوشدل شاہ کریز پر آئے، انہوں نے 15 گیندوں پر 35 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، اس دوران 5 چھکے لگائے۔
محمد رضوان جنہوں نے میچ کے دوران 5 ہزار ٹی 20 رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، نے 57 گیندیں کھیلیں اور ناقابل شکست رہتے ہوئے 78 رنز بنائے۔
اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
ایونٹ میں دونوں ٹیموں کو بھارت نے گروپ میچز میں شکست سے دوچار کیا ہے۔
واضع رہے کہ ایونٹ کے اگلے مرحلے کے لیے پہلے ہی بھارت، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں کوالیفائی کرچکی ہیں۔