دبئی (نیوزپلس) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے انڈیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
بھارتی ٹیم کی جانب سے 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر 22 کے مجموعے پر پویلین لوٹے گئے۔
جبکہ دوسری وکٹ پر محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ 41 رنز کی شراکت بنائی، تاہم 63 کے اسکور پر فخر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کو اوپر بھیجا گیا جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 گیندوں پر 42 رنز داغے جبکہ نوازاور رضوان کے درمیان 41 گیندوں پر 71 رنز کی شراکت نے میچ کو دلچسپ بنادیا۔
بھارت نے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا ۔
بھارتی اوپنرز روہیت شرما اور کے ایل راہول نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور صرف پانچویں اوور کی دوسری گیند پر ہی ٹیم کے 50 رنز مکمل کرلیے تھے۔
چھٹے اوور کی پہلی گیند پر حارث رؤف نے روہیت شرما اور ساتویں اوور کی پہلی گیند پر شاداب خان نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے بھارتی بیٹنگ کی رفتار میں کچھ خلل ڈالنے کی کوشش کی۔
بھارتی اوپننگ بلے باز روہیت شرما اور کے ایل راہول دونوں ہی 28، 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
62 دو وکٹوں سے محروم بھارتی ٹیم کے لیے ویرات کوہلی اور سریا کمار یادیو نے 29 رنز کی پارٹنرشپ فراہم کی جہاں دسویں اوور میں 91 رنز پر سریا کمار یادو محمد نواز کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارتی کپتان ویرات کوہلی مستقل مزاجی کے ساتھ رنز بناتے رہے تو چوتھی وکٹ پر ان کا ساتھ ریشبھ پنت نے دیا اور 35 رنز کی شراکت بنائی۔
شاداب خان نے اپنے اسپیل کے تیسرے اوور میں ریشبھ پنت کو آؤٹ کیا جس کے ساتھ بھارتی ٹیم 126 کے اسکور تک چار وکٹوں سے محروم ہوئی۔
پچھلے میچ میں ناقابلِ شکست جانے والے ہادیک پانڈیا کو محمد حسنین نے صفر پر آؤٹ کیا، جس کے ساتھ ہی 131 کے مجموعے پر آدھی بھارتی ٹیم پویلین لوٹ چکی۔
چھٹی وکٹ پر ویرات کوہلی کے ساتھ دیپک ہوڈا نے 37 رنز جوڑے جنہوں نے 16 رنز بنائے، انہیں 168 کے مجموعے پر نسیم شاہ نے کیچ آؤٹ کروایا۔
بھارت کی ساتویں گرنے والی وکٹ ویرات کوہلی تھے جو 44 گیندوں پر 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر 173 پر رن آؤٹ ہوئے۔
جہاں حارث رؤف اچھی گیند بازی کر رہے تھے وہیں فخر زمان کی خراب گیندبازی کی بدولت بھارتی ٹیم آخری دو گیندوں پر دو چوکے لے کر مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان 4 اوورز میں 2 وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ ان کا ساتھ ایک وکٹ کے ساتھ محمد نواز نے دیا جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز دیے۔
پاکستانی فاسٹ بولرز مہنگے ثابت ہوئے، تاہم تینوں بولرز نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔