ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی روابط میں تیزی
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو جس میں خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان بھی تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو کی گئی۔اسلام آباد: خطے میں جاری اہم پیش رفت کے تناظر میں آج ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی سرگرمیوں میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر عزت مآب مسعود پزشکیان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔
اسی طرح ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان بھی تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو کی گئی۔
ان اعلیٰ سطحی روابط سے دونوں برادر ممالک کے درمیان قریبی، دیرینہ اور مضبوط تعلقات کا واضح اظہار ہوتا ہے۔ رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں جانب سے اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ مفادات اور علاقائی سلامتی کے لیے مسلسل رابطے اور مشاورت کو ناگزیر سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے فروغ کے لیے پائیدار مذاکرات اور سفارتی تبادلہ خیال کی اہمیت پر زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق مشترکہ تاریخ، ثقافت اور عقیدے سے جڑے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کے ذریعے اعلیٰ سطحی روابط اور مشاورت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔