ایرانی کھلاڑی محمد نبی رضائی عالمی کانو پولو مقابلوں کا چمپئین بن گیا

محمد نبی رضائی نے ہنگری کے پرسکون پانیوں میں منعقدہ عالمی کانو پولو مقابلوں میں طلائی تمغہ حاصل کیا

 

تہران (نیوزپلس) ایرانی کھلاڑی محمد نبی رضائی نے ہنگری کے پرسکون پانیوں میں منعقدہ عالمی کانو پولو سنگل مقابلوں میں ایک طلائی تمغے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔
ایرانی کھلاڑی محمد نبی رضائی نے ہنگری کے پرسکون پانیوں میں منعقدہ عالمی انڈر کانو پولو سنگل مقابلوں میں 500میٹر کے حصے میں دنیا کے دیگر ممالک جن میں یوکرین، تیونس، آسٹریلیا، جرمنی، سپین، اٹلی، ہنگری، جمہوریہ چیک، پولینڈ، کینیڈا، فرانس، چائنیز تائپے، میکسیکو، لٹویا، برطانیہ، مالدووا، ازبکستان، سنگاپور، رومانیہ اور امریکہ کے حریفوں کے ساتھ مقابلہ کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

soursec & Courtesy : IRNA

تہرانکانو پولوکھلاڑیمحمد نبی رضائی
Comments (0)
Add Comment