ایرانی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرارداد پیش

مسلم امہ آگے آئے اور مشکل میں گھرے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے

 

تہران(نیوز پلس) ایرانی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرارداد پیش کردی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم امہ آگے آئے اور مشکل میں گھرے کشمیری بہن بھائیوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ایرانی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کے حق میں قرار داد علی متھاری نے پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی سے باز آجائے۔ کشمیری عوام مظلوم اور بھارتی حکومت ظالم ہے کیونکہ بھارت کشمیری عوام کے قانونی حقوق کو روند رہا ہے۔قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایران سمیت اسلامی ممالک کی ذمے داری ہے کہ وہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں، مسلم امہ سمیت تہران مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کا بھارتی اقدام اہم مسئلہ ہے۔ جس سے مسلمان ممالک لا تعلق نہیں رہ سکتے۔قراردار میں کہا گیا ہے کہ کشمیر تنازعہ برطانوی حکمرانوں نے تقسیم ہند کے وقت بویا تھا جو اب تک جاری ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو سکھ چین نہیں مل رہا،بالکل ایسے جیسے فلسطین مسلمانوں کی کیفیت ہے۔قرارداد میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اب یہ ایران کی بھاری ذمے داری ہے کہ دنیا بھر میں اپنے سفارتی تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرے تہران کشمیر کے مسئلے اور وہاں کے حالات سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔ ایران کی مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو مکمل حمایت حاصل رہے گی تاکہ انہیں انصاف مل سکے۔واضح رہے ایران واحد اسلامی ملک ہے جس نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں اپنی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش کی ہے

ایرانی پارلیمنٹقراردادمقبوضہ کشمیر
Comments (0)
Add Comment