ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی قتل

ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی قتل

ایران کے صؤبہ سیستان و بلوچستان میں پاک ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی کے بعد لاشیں پاکستان بھجوانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

ایران - صؤبہ سیستان - بلوچستان
Comments (0)
Add Comment