اگلے 3 سے 4 ماہ عمران خان پکے جیل میں رہیں گے، علیمہ خان

اگلے 3 سے 4 ماہ عمران خان پکے جیل میں رہیں گے، علیمہ خان

القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے، ہمشیرہ پی ٹی آئی

راولپنڈی:  بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگلے 3 سے 4 ماہ بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا کیس ہائیکورٹ جائے گا جس میں چھ مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے 3 سے 4 مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے 2 مطالبات ہیں لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 2 مطالبات مانتے ہیں تو اتوار سے زرمبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔

علیمہ خانعمران خان
Comments (0)
Add Comment