ممبئ (نیوزپلس) معروف بھارتی اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ اگر اُنہیں اپنے شوہر کی پہلی شادی اور بچے کے بارے میں معلوم ہوتا تو وہ اُن سے کبھی شادی نہ کرتیں۔
راکھی ساونت نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میرے شوہر نے مجھ سے اپنی پہلی بیوی اور بچے کے بارے میں چھپایا تھا جو میں نے پورے بھارت کو بتادیا۔‘
راکھی ساونت نے کہا کہ ’اگر رتیش مجھے پہلے ہی اپنی بیوی اور بچے کے بارے میں بتا دیتے تو میں کبھی بھی اُن سے شادی نہ کرتی۔