اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام اور کیسز کا تین ماہ میں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، راجا شکیل حیدر

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی عدالتوں کا قیام اور کیسز کا تین ماہ میں فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا، راجا شکیل حیدر

لندن: (نیوز پلس) چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل راجا شکیل حیدر نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ہی وطن میں شدید مشکلات کا شکار ہیں ، اوور سیز پاکستانیوں کو وطن عزیز پاکستان میں اپنی زمینوں پر قبضے کا سب بڑا مسئلہ ہے جس کی شنوایہ نہیں ہے اور عدالتیں زمینوں پر قبضہ کیسز میں کئی کئی سال لگا دیتی ہیں جس کی وجہ اوورسیز پاکستانی شدید ذہنی و جسمانی بلکہ مالی مشکلات کا شکار ہو کر اپنے ہی ملک کے عدالتی نظام سے نفرت کر چکے ہیں،

راجا شکیل حیدر کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کی درخواست اور اپیل پر وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بن کر ایک تاریخی قدم اٹھایا اور زرعی زمینوں، پلاٹوں ، کوٹھیوں اور مکانات پر ناجائز قبضوں کے لئے خصوصی عدالتوں کا  قیام  اور ان کیسز کا فیصلہ صرف تین ماہ میں کرنا ایک بہت بڑا

فیصلہ اور تاریخی قدم ہے جس کا اوورسیز پاکستانیوں کی درینہ خواہش تھی جو میاں شہباز شریف نے پوری کی، انہوں نے کہا اب ہم وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کو اپنے اس اہم فیصلے پر جلد سے جلد قیام عمل پر اقدامات اٹھائیں تاکہ اوورسیز ان مشکلات سے نکل سکیں،

چیئرمین اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل نے کہا کہ ہم  اوور سیز پاکستانی جن میں انگلینڈ۔ امریکہ۔ کینیڈا  سپین جرمنی  سعودی عریبیہ دوبئی اور بحرین وغیرہ میں رہنے والے لوگوں کی جائیدادوں پر  قبضے ایک بہت بڑا مسئلہ تھا  کیونکہ پاکستانی عدالتیں ان پر سالوں تک فیصلے نہی کرتے تھی اور اوورسیز پاکستا نی ان عدالتوں کے چکر لگا لگا کر اور ہوئی سفر پر اخراجات کر کر کے نڈھال ہو جاتے تھے جس میں ان عدالتوں کے سٹاف کلرک وغیرہ اور وکلا ٹیمیں بھی اس میں ملوث ہوتی تھیں ۔ سجا سے اوورسیز پاکستانی اتنے کی جائیداد نہی ہوتی تھی جتنے اخراجات اوور سیز پاکستانیوں کو ان پر کرنے پڑتے تھے  جس میں وکلا کی فیسیں ہوٹلوں اور  فضائی اخراجا ت ُ

کرتے کرتے تھک جاتے تھے،

انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میرے ذاتی تین ایکڑ جو کہ میرے معاہدے میں شامل تھے لیکن مجھے اس کیس پر کروڑوں روپے اور 37 سال لگ گئے اور اور زمین کی قیمت کل 30 لاکھ روپے ہے لیکن میں یہاں ایک  سیشن جج   بہاولنگر آنٹی کرپشن کے جج تعینات ہوئے اور اب بھی بہاولنگر میں فرائیض سر انجام  دے رہے ہیں اور پچھلے سال  مارچ

2023 میں زمین جائیداد کی تقسیم کے مطابق مجھے میری زمین مل گئی اور اس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے اوورسیز کے معاملات چلانے والے سیکریٹری۔ محترم افضال بھٹی کا ذکر نہ کروں تو یہ یقیناً ناانصافی ہوگی جنہوں میرے بحثئیت چئیرمیں اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسل کے بھیجے ہو ئے کیسیز کے معاملات میں بھر پور مدد کی اور بہت سارے کیسز میں کامیابی ہوئی،

راجا شکیل حیدر کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں  وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کے سیکریٹری افضال بھٹی اور سیشن جج ایٹی کرپشن چوہدری ضیا اللہ گورسی کا نام تاریخ میں سنہری  حروف سے لکھا جائیگا۔

اوورسیز پاکستان کشمیر ویلفئیر کونسلراجا شکیل حیدر
Comments (0)
Add Comment