اولمپکس 2028 میں کرکٹ کے میچزکی تاریخ سامنے آ گئی

اولمپکس 2028  میں کرکٹ کے میچزکی تاریخ سامنے آ گئی

لاس اینجلس میں شیڈول اولمپکس میں مرد و خواتین کی 6-6 ٹیمیں گولڈ میڈل کے لئے  مد مقابل  ہوں گی

لاس ایمجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کی باقاعدہ واپسی کا آغاز 12 جولائی سے ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں شیڈول 2028 کے اولمپکس میں مردوں اور خواتین کی چھ چھ ٹیمیں (مجموعی طور پر 180 کھلاڑی) ٹی ٹوئنٹی فامیٹ میں مدِ مقابل آئیں گی۔ ہر ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

ایونٹ کے تمام میچز لاس اینجلس سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پومونا شہر میں وقتی استعمال کے لئے بنائے جانے والے فئیر گراؤنڈز اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ تر میچز بیڈر ہوں گے جبکہ 14 اور 21 جولائی کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ مقامی وقت لے مطابق میچز صبح 9 بجے اور شام 6 بجے شروع ہوں گے۔

اولمپکس 2028لاس اینجلس
Comments (0)
Add Comment