راولپنڈی(نیوز پلس) پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بیان کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی، آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی بھارتی فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں