کراچی(نیوز پلس) امریکی ڈالرایک مرتبہ پھر چڑھنے لگا، انٹربینک میں ڈالر کے ریٹ میں 18 پیسے اضافہ ہو گیا، سٹاک مارکیٹ میں 513 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر کے ریٹ میں اضافہ دیکھنے میں آیا، تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی 18 پیسے مہنگی ہو گئی جس کے بعد 157 روپے 70 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کا رجحان نظر آیا، 100 انڈیکس 513 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 30 ہزار 836 کی سطح پر پہنچ گیا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق روپے کے ریٹ میں استحکام کیلئے ادائیگیوں میں توازن اور صنعتی پہیے کی روانی کیلئے مستحکم پالیسیاں اپنانے اور ان پر مکمل عملدرآمد کی وقت کی اہم ضرورت ہے۔