انتظامی معاملات میں الجھ گئے تو اصلی ہدف حاصل نہیں ہو گا ۔ راجا بشارت

سی سی پی او کا بیان نا مناسب ہے

لاہور (نیوز پلس ) وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے لاہور موٹروے گینگ ریپ کیس سے متعلق سی سی پی او کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ حکومت اور وزیراعلیٰ عمر شیخ کی برطرفی کے مطالبے سے آگاہ ہیں اور یہ ان کا اختیار ہے کہ انہوں نے کیا فیصلہ کرنا ہے، تاہم اس وقت ہماری مکمل توجہ ملزمان کو گرفتار کرنے میں ہے لہٰذا اس وقت اگر ہم انتظامی معاملات میں الجھ گئے تو ہم شاید اصل ہدف حاصل نہ کرسکیں۔

لاہور موٹروے کے قریب پیش آئے واقعے کے بعد جائے وقوع کے دورے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہئوے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسی رنگ روڈ پر ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا اور اس کے بعد سے ہماری ٹیمز تفتیش کر رہی ہیں۔

 

راجا بشارتوزیر قانون پنجاب
Comments (0)
Add Comment