انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے عام انتخابات کو پاکستان کے مسقتبل کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی اصلاحات کا تسلسل لازمی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں جین میریٹ نے بتایا کہ وہ اس وقت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تمام اہم سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں میں مشغول ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ بنیادی اقتصادی اصلاحات کا تسلسل ضروری ہے اور 8 فروری کو ہونے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں۔ایکس پر اپنے گزشتہ پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان میں قانون کے مطابق آزادانہ، قابل اعتماد، شفاف اور جامع انتخابات ہونے چاہییں۔

واضح رہے کہ جین میریٹ پاکستان میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہائی کمشنر ہیں۔ وہ جولائی 2023 میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پاکستان پہنچی تھیں۔

برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ
Comments (0)
Add Comment