اسلام آباد(نیوز پلس)سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ جسٹس گلزار احمد کا دور قوم اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری اپنے ایک پیغام میں فوادچوہدری نے کہا کہ جسٹس گلزار احمد کو پاکستان کے27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارک! انہوں نے ایک ایسے ماحول میں عہدہ سنبھالا ہے جب ماحول میں تلخیاں ہیں امید ہے ان کا دور قوم کو اور اداروں کو جوڑنے کا دور ہو گا، قانون کی تشریح ملک کے مستقبل سے ہم آھنگ ہو گی،خدا ان کا مددگار ہو آمین