امیت شاہ کا راجیو گاندھی فاؤنڈیشن پر چینی سفارت خانے سے رقم کا الزام
بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن نے چینی سفارت خانے سے 35۔1 کروڑ روپے وصول کئے جس کی بنا پر فاؤنڈیشن کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔
امیت شاہ نے کہا کہ کانگریس پارلیمنٹ میں بولنے دیتی تو اس کی غیر قانونی سرگرمیوں کا پردہ چاک کر دیتا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیت شاہ نے اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ 2005ء سے 2007ء کے دوران راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے چینی سفارتخانے سے 1.35 کروڑ روپے وصول کیے۔
یہ اقدام فارن کنٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ کیخلاف تھا، جس پر راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کا لائسنس منسوخ کردیا گیا اور اس پر پابندی لگائی گئی۔
امیت شاہ نے مزید الزام عاید کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن نے 2011ء میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی تنظیم سے 50 لالک روپے کے فنڈ حاصل کئے اور یہ پیسے کیوں وصول کئے گئے۔