امریکی سنٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

امریکی سنٹرل کمانڈ کے جریدے یونی پاتھ کا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین

امریکی سنٹرل کمانڈ  کے جریدے یونی پاتھ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے مضمون میں جنرل سید عاصم منیر کی پیشہ وارانہ اور قائدانہ صلاحیتیوں کا اعتراف کیا گیا اور لکھا کہ آرمی چیف کو ایسے لیڈر کے طور پر یاد کیا جائے گا جن کا اولین عزم ملکی سلامتی ، خوشحالی ہے۔

مضمون میں جنرل عاصم منیر کی قیادت، فوجی پس منظر اور دہشتگردی کیخلاف کوششوں کو اجاگر کیا گیا اور آرمی چیف کا دہشتگردی پر مؤقف، ففتھ جنریشن وار فیئر اورغیرملکی جارحیت کیخلاف صلاحیت پر روشنی ڈالی گئی.

مضمون میں آرمی چیف کے سماجی و اقتصادی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی، آرمی چیف کمان سنبھالنے کے بعد سے ملکی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کیلئےکوشاں ہیں۔

جریدے سینٹ کام کے مطابق آرمی چیف کی قیادت اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی آرمی چیف کمان سنبھالنے کے بعد سے ملکی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں۔

جریدے سینٹ کام کے مطابق آرمی چیف کی قیادت میں شدت پسند گروپوں کیخلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے، 22 ہزار 409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز ہوئے، 398 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا گیا۔

جریدے نے لکھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ دہشت گردوں کو ریاستی رٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرنا ہوگا، آرمی چیف کے مطابق پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے دہشتگردوں کے نیٹ ورکس ختم کرے گا۔

جنرل سید عاصم منیر ففتھ جنریشن وار فیئر سے درپیش چیلنجز کو تسلیم کرتے ہیں، آرمی چیف پاکستان کی خودمختاری کے لیے فوج کی تیاری پر زور دیتے ہیں۔

سینٹ کام جریدے نے نرل سید عاصم منیرکی انسداد دہشتگردی کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ "ان کی قیادت میں شدت پسند گروپوں (فتنہ الخوارج) کے خلاف وسیع فوجی آپریشن ہوئے ہیں، جن میں 22,409 انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز شامل ہیں، جس کے نتیجے میں 398 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے

جریدے نے لکھا کہ ایران کی طرف سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے اپنےعزم کا اظہار کیا، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی، گرین پاکستان انیشیٹو جیسے اقدامات میں تعاون کیا، آرمی چیف نے ملازمتیں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کی حمایت کی ہے۔

جریدے نے آرمی چیف کے اقلیتوں کے تحفظ اور سماجی اقدامات کے بارے میں ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سید عاصم منیر  مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔

جریدے کے مطابق آرمی چیف مذہبی ہم آہنگی، اقلیتوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، آرمی چیف عدم برداشت کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں، آرمی چیف کے دور میں امریکا جیسے ممالک سے فوجی ،سفارتی تعلقات کی مضبوطی  قابل تعریف ہے۔

مختلف ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینا بھی قابل تعریف اقدامات ہیں، آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج نے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کیا، انتخابات کے دوران نظم و نسق برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا گیا۔

سینٹ کام  جریدے میں شائع ہونے والے مذکورہ بالا مضمون کے حوالے سے دفاعی ماہرین کاکہنا ہے کہ "کسی بھی ملک کے آرمی چیف کے بارے میں لکھے جانے والا یہ مضمون ایک غیر معمولی اشاعت ہے”

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا ایک ایک لفظ حقیقت پر مبنی ہے اور اس میں کوئی مبالغہ ارائی نہیں کی گئی اس میں کوئی شک نہیں کہ جنرل عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے اقدامات ، قوم کو یکجا کرنے اور ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

دافعی ماہرین کے مطابق سینٹ کام جریدے میں کسی ملک کی فوج یا اس کے سربارہ کی تعریف کئے جانا معنی رکھتا ہے کیونکہ یہ جریدہ اپنا ایک مقام کا حامل ہے ۔

واضح رہے کہ یونی پاتھ ایک پیشہ ور فوجی جریدہ  ہے جو مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے خطے میں فوجی اہلکاروں کے لیے ایک بین الاقوامی فورم کے طور پر ریاستہائے متحدہ کی مرکزی کمان سینٹ کام کے زیرنگرانی شائع کیا جاتاہے ، سینٹ کام جریدے ، یونی پاتھ میں شائع ہونے والے مضامین  خالصتاً  فوجی نوعیت کے ہوتے ہیں اور ان کی اہمیت تسلیم شدہ ہے۔

آرمی چیف- عاصم منیرسینٹ کامیونی پاتھ
Comments (0)
Add Comment