امریکہ میں پیدا ہونیوالی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، چین اسٹیٹ کونسل
بیجنگ: عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز ٹیرف قانون، کسٹم قانون، فارن ٹریڈ قانون اور دیگر قوانین و ضوابط نیز بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے مطابق چین کی ریاستی کونسل کی منظوری سے ریاستی کونسل کا کسٹمز ٹیرف کمیشن 10 اپریل، دن بارہ بجکر ایک منٹ سے امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی محصولات عائد کرے گا۔
ان محصولات کی تفصیل اس طرح ہے۔نمبر 1. امریکہ میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر موجودہ قابل اطلاق ٹیرف کی شرح کی بنیاد پرمزید 34 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ نمبر 2. موجودہ بانڈڈ اور ٹیکس میں کمی اور استثنیٰ کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے،لیکن اس بار عائد اضافی ٹیرف کو کم یا معاف نہیں کیا جائے گا۔
نمبر 3. 10 اپریل کو دن بارہ بجکر ایک منٹ سے قبل روانگی کے مقام سے بھیجا جانے والا سامان 13 مئی کی رات ٹھیک بارہ بجے تک درآمد کر لیا جائے گا تو اس اعلان میں مقرر کردہ اضافی ٹیرف اس سامان پر عائد نہیں کیے جائیں گے۔
امریکا اپنی غلطیوں کو درست کرے، چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کی امریکا کو اپنی غلطیوں کو درست کرنے کی تنیبہ
دوسری جانب چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکی ٹیرف پالیسی پر سخت مخالفت کا اظہار کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے اپنے مفادات کے لیے محصولات بڑھانا یکطرفہ پسندی کا ایک ایسا عمل ہے جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتا ہے، معمول کے تجارتی نظام کو کمزور کرتا ہے اور عالمی آٹو انڈسٹری کی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام پر اس کا بہت منفی اثر ہو گا۔اس سے گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، امریکہ سمیت مختلف ممالک میں صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا اور عالمی معیشت کی بحالی پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز امریکی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ بروقت اپنے غلط طرز عمل کو درست کرے اور مشاورت اور تبادلوں کے ذریعے باہمی فائدہ مند حل تلاش کرے۔
امریکا کے نیو سول لبرٹیز الائنس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چینی درآمدات پر محصولات عائد کرنے سے روکنے کی کوشش میں مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
امریکی ریاست فلوریڈا کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت بڑے پیمانے پر محصولات عائد کرنے اور یکم فروری کو عائد کئے جانے والے محصولات کا قانونی اختیار نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نیو سول لبرٹیز الائنس (این سی ایل اے) ایک غیر منافع بخش عوامی مفاد کی قانونی تنظیم ہے جس کا قیام 2017 میں ہوا تھا۔
چین کی 6 امریکی کمپنیوں کی چین کو مصنوعات کی برآمد کی اجازت معطل
بیجنگ: چین کی وزارت تجارت نے ایک اعلان جاری کیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4 اپریل 2025 سے امریکہ اور بھارت سے درآمد ہونے والی میڈیکل سی ٹی ٹیوبز پر ڈمپنگ کے خلاف تحقیقات شروع کی جائیں گی۔
اسی دن، چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے ایک اور اعلان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ متعلقہ درآمدی مصنوعات میں معائنہ اور قرنطینہ کے مسائل پائے جانے کی وجہ سے، ایک امریکی کمپنی کو چین کو جوار برآمد کرنے اور تین امریکی کمپنیوں کو پولٹری بونز اینڈ میلز کی برآمد کی اجازت معطل کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دو امریکی کمپنیوں کی پولٹری مصنوعات کی چین کو برآمد پر بھی عارضی پابندی لگا دی گئی ہے