امریکا نے بی ایل اے کے ذیلی گروپ مجید برگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
بی ایل اے کو 2019 میں متعدد دہشت گرد حملوں کے بعد ایس جی ٹی قرار دیا گیا تھا
امریکی وازرت خارجہ نے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ذیلی گروپ مجید برگیڈ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے ۔
امریکی محمکہ خارجہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے اور کالعدم مجید بریگیڈ کو بین الاقوامی دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے جبکہ کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم بھی قرار دیا گیا ہے، کالعدم بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا جاچکاہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا دہشتگردی کی روک تھام کے لیے عزم برقرار ہے۔
امریکی سیکرٹری خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے نے کراچی ائیرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
2024 میں بلوچ لبریشن آرمی نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب اور گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں خودکش حملوں کی ذمہ داری لی۔2025 میں بی ایل اے نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر مارچ میں ہونے والے ہائی جیکنگ کی ذمہ داری قبول کی،جس میں 31 شہری اور سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے۔
محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو ظاہر کرتا ہے۔دہشت گرد قرار دینا دہشت گرد سرگرمیوں کی معاونت روکنے کا ایک مؤثر طریقہ ہے۔