امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا

امریکا نے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا

امریکا کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور چین سے ایک ساتھ نمٹنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے،رپورٹ

واشنگٹن:  امریکا نے عشروں سے جاری کٹوتی پالیسی ختم کرتے ہوئے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام روس اور چین سے مقابلے کی خاطر کیا جارہا ہے۔وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کونسل کے ڈائریکٹر کے حوالے سے امریکا کی نئی حکمت عملی میں مقابلے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

 روسی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن نے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی شرائط سے متعلق تازہ ترین ایگزیکٹو آرڈر پر حال ہی میں دستخط کیے ہیں۔اس کے ساتھ ہی جو ہدایات دی گئی ہیں ان میں چین کے ایٹمی ہتھیاروں کی ترقی اور تنوع سے نمٹنے پر زور دیا گیا ہے۔

امریکا کی جانب سے روس، شمالی کوریا اور چین سے ایک ساتھ نمٹنے کیلئے خبردار کیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment