امریکا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں زلزلہ

امریکا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں زلزلہ

اسرائیل، شام اور اردن میں زلزلے کی شدت 5.5  ریکارڈ ہوئی

لندن:   امریکہ، اسرائیل سمیت مشرق وسطی کے متعدد ممالک میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق امریکہ میں کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت 4.4 تھی۔ زلزلہ سے لاس اینجلس کا مضافی علاقہ لرز گیا۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

وہیں دوسری طرف اسرائیل سمیت مشرقی وسطی کے متعدد ممالک میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ایسٹ جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز نے بتایا کہ شام اور اردن میں زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5.2 درج کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جی ایف زیڈ کے مطابق زلزلہ کا  مرکز 10 کیلو میٹر گہرائی میں تھا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شام کے شہر حما کے قریب تھا۔

امریکازلزلہمشرق وسطی
Comments (0)
Add Comment