اسلام آباد (نیوز پلس) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے میں ناکام رہا ہے۔وفاقی دارلحکومت ا سلام آباد میں کشمیر سیمینار سے خطاب میں صدرآزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ پانچ اگست کو بھارت نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر پر منظم طریقے سے حملہ کیا، کشمیر کے معاملے پر پاکستان کے بیانیے کو عالمی برادری نے سننا شروع کردیا ہے،، آسیان کے زیادہ تر ممالک کی پارلیمنٹس میں کشمیر سیل قائم یو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس دن کا انتظار ہے جب بھارت احتجاج کررہا ہو گا اور ہم کشمیر کی آزادی منا رہے ہوں گے،،کشمیر کے حوالے سے اب دروازہ کھلا ہے ہم نے اس کو بند نہیں ہونے دینا۔ صدر سردار مسعود نے کہا کہ گزشتہ سال کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے بدترین سال تھا،، بڑی تعداد میں آزاد کشمیر کے شہری شہید ہوئے۔۔ صدر آزاد کشمیر نے مزیدکہا کہ بھارت نے یورپی یونین کے سفیروں نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کردیا ہے