اقوام متحدہ نے قدرتی ماحول کی تباہی کے نتیجے میں خشک سالی سے 2025 تک دنیا کی 75 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کر دیا
دنیا کو عالمی خشک سالی سے سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،
اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ دنیا کو عالمی خشک سالی سے سالانہ 300 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے قدرتی ماحول کی تباہی کے نتیجے میں خشک سالی سے 2025 تک دنیا کی 75 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا امکان ہے،
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں خشک سالی سے نمٹنے کے لیے’فطرت پر مبنی حل‘ میں سرمایہ کاری پر زور دیا ہے۔ جن میں جنگلات، چراگاہوں اور پانی کے شیڈز کا انتظام، بحالی و تحفظ شامل ہیں تاکہ ماحولیاتی نقصان کی لاگت میں کمی لائی جا سکے اور ماحول کو فائدہ ہو۔
عالمی ادارے کی جانب سے یہ انتباہ کنونشن ٹو کامبیٹ ڈیزرٹیفکیشن (یو این سی سی ڈی) کے تحت فریقین کی کانفرنس کاپ-16 کے لئے رایض میں منعقدہ بارہ روزہ مینٹنگ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے ۔