افغانستان کا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے، یو این مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ

افغانستان کا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ہے، یو این مانیٹرنگ ٹیم رپورٹ

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کا افغانستان کا سب سے بڑا دہشت گرد گروپ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان اور پاکستان کی حمایت میں اجافہ ہوا ہے ٹی ٹی پی کو افغان طالبان اور القاعدہ کے دھڑوں کی آپریشنل اور لاجسٹک سپورٹ حاصل ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کے افغانستان میں چھ سے ساڑھے چھ ہزار جنگجو موجود ہیں، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خطرے کو ختم کرنے میں ناکام ہیں یا ان کا ایسا ارادہ نہیں۔

 

اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان ٹی ٹی پی کو دہشتگرد گروپ تصور نہیں کرتے اور ان کے قریبی تعلقات ہیں، ٹی ٹی پی والے افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔

 

رپورٹمیں کہا گیا ہے کہ  ٹی ٹی پی والے پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کیلئے افغانوں کو استعمال کرتے ہیں، ٹی ٹی پی نے بتدریج پاکستان کے خلاف حملوں کی تعداد بڑھائی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کے کارندوں کو مقامی جنگجوؤں کے ساتھ القاعدہ کیمپوں میں تربیت دی جا رہی ہے القاعدہ کی بڑھتی حمایت سے ٹی ٹی پی خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

اقوام متحدہالقاعدہتحریک طالبان پاکستان
Comments (0)
Add Comment