افغانستان نے سرلنکا کو پہلے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے دی

افغانستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

 افغانستان نے سرلنکا کو پہلے ون ڈے میں6 وکٹوں سے شکست دے دی

ہمبنٹوٹا

افغانستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، افغانستان نے میزبان ٹیم کا 269 رنز کا ہدف 47ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا، میچ میں دو بیٹرز نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے،

ابراہیم زادران کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جمعہ کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ون ڈے پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میزبان سری لنکا مقررہ اوورز میں 268 رنز بنا کر آ ئوٹ ہوگئی۔ چارتھ اسالنکا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تاہم وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، وہ 95 بالوں پر 91 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ دھننجیا ڈی سلوا نے 51 اور اوپنر پاتھم نسانکا نے 38 رنز کی اننگز کھیلی۔

افغان بائولرز فضل حق فاروقی اور فرید احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ عظمت اللہ، مجیب الرحمان، نور احمد اور محمد نبی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا کا 269 رنز کا ہدف افغانستان نے 47ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

اوپنر رحمان اللہ گرباز کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد ابراہیم زادران اور رحمت شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 146 رنز بنائے۔

ابراہیم زادران 98 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے جبکہ رحمت شاہ 55 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ کپتان حشمت اللہ شاہدی 38 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 27 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

سری لنکا کی طرف سے کاسن راجیتھا نے دو، لہیرو کمارا اور متھیشا پتھی رانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس فتح کے بعد افغانستان کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

 

 

Sources & Courtesy: APP

افغانستانسری لنکاون ڈے انٹرنیشنل
Comments (0)
Add Comment