افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آگئے
افغانستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے۔
افغان کنٹر میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے مدرسے کی دستار بندی تقریب ہوئی، جس میں دہشت گرد عظمت لالا اور مولوی فقیر بھی موجود تھے۔
دستار بندی تقریب میں متعدد افغان رہنماؤں نے بھی شرکت کی، اس سے قبل افغان طالبان ترجمان کہہ چکے ہیں افغانستان میں ٹی ٹی پی کے کوئی ٹھکانے نہیں ہیں۔
کالعدم ٹی ٹی پی افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتی ہے جس کا افغان حکام کو نخوبی علم ہے۔
ٹی ٹی پی کی پاکستان کے خؒاف دہشت گرد کاروائیوں کی بنیادی وجہ افغان طالبان کا انہیں محفوظ پنا گاہیں مہیا کرنا ہے۔