اشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

اشنا شاہ کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش، اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

کراچی: پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، وہ ایک بیٹے کی ماں بن گئی ہیں۔

اشنا شاہ نے منگل کی شام سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اداکارہ نے اپنے نومولود بیٹے کی چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں، تاہم تصاویر میں بچے کا چہرہ نظر نہیں آ رہا۔

اداکارہ نے فی الحال اپنے بیٹے کا نام بھی ظاہر نہیں کیا۔ خوشی کی اس خبر کے بعد اشنا شاہ کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے انہیں اور ان کے شوہر کو پہلے بچے کی آمد پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

اشنا شاہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور اپنی جاندار اداکاری کے باعث ناظرین میں خاصی مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ نے 2023 میں حمزہ امین کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہوئی تھیں۔

اشنا شاہ
Comments (0)
Add Comment