اسکردو میں بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر حکومتی ارکان کا سخت رد عمل

آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی بلاول صاحب آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق

 

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وزیر مواصلات مراد ن سعیدنے بلاول بھٹو زرادی کی اسکردو میں کی گئی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھاکہ حادثاتی چیئرمین کی گفتگو مضحکہ خیز تھی۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی بلاول صاحب آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاؤ اور باہر پہنچاؤ ہے،سندھ میں آپ کے گیارہ سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آج کچرا کنڈی بنا چکا ہے،جبکہ آپ کی حکومت کی کارکردگی کی قیمت سندھ کے معصوم بچے اپنی جانیں دے کر ادا کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی میں سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے۔وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثاتی چیئرمین کی گفتگو مضحکہ خیز تھی،والد سے کرپشن کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے،پھوپھو کی باری آتی ہے تو جمہوریت زیادہ خطرات میں پڑ جاتی ہے۔مراد سعید نے کہا کہ خود ساختہ رہنما کی پوری گفتگو کا ہدف والد کی لوٹ مار سے توجہ ہٹانا تھا،حادثاتی چیئرمین کو کشمیر کی صورتحال میں دلچسپی ہے نہ ہی یہ ان کی ترجیحات کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کا مقدمہ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ساتھ ہی گھر میں موجود جیب تراشوں سے بھی نمٹیں گے،حادثاتی چیئرمین اپنی کوششوں میں لگے رہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنا کام کرے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانوزیر اعظم عمران خانوزیر مواصلات مراد ن سعید
Comments (0)
Add Comment