اسلام آباد(نیوز پلس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی درخواست کے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سیدشبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عدالت معاشی صورتحال کو کنٹرول کرسکتی ہے ملک میں معاشی بحران ہے عدالت کیوں مداخلت کرے۔بعد ازاں عدالت نے شبرزیدی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔