اسرائیلی فضائی حملے میں حماس غزہ سٹی کے کمانڈر شہید

اسرائیلی بمباری میں اب تک 14 بچے شہید ہو چکے ہیں ۔ وزارت صحت غزہ

یروشلم (نیوزپلس / مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیلی فوج کی طرف سے نہتے فلسطینیوں پر بربربیت جاری ہے ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سیکیورٹی عمارتوں پر شدید ببماری کی ہے غزہ حکام کے مطابق سرائلی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 14 بچوں سمیت کم از کم 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فورسز شدید ببماری کر رہی ہے جبکہ حماس کے لوگوں کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ حماس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے غزہ سٹی کمانڈر عبدل الاکریم شہید ہو چکے ہیں ادھر اسرایئلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عبدل الاکریم کے ساتھ دیگر جنگجوؤں بھی مارے گئے ہیں،غزہ کے وزارت صحت نے میڈیا کو بتایا کہ سرائیل کے تازہ حملوں میں شہید ہونے والوں میں 14 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں

اسرائیل حکام نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ 6 اسرائیلی بھی مارے گئے ، فوج حکام کے مطابق غزہ سے اسرائیل کے مختف مقامات کی طرف تقریبا 15 سو راکٹ فائر کئے گئے ہیں ، غزہ میں مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی میزائیل حملوں میں 14 منزلہ ٹاور کہ جس میں زیادہ تر میڈیا کے دفاتر ہیں اور یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

اسرائیلباسم عیسیٰغزہ سٹی کمانڈرفلسطین
Comments (0)
Add Comment