اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے اہم ٹیلی فونک رابطہ

اسحاق ڈار کا مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے اہم ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد:  نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج مصری وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے ٹیلی فون پر بامعنی بات چیت کی۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین سیاسی اور سفارتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین کے لیے مکالمہ اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات انتہائی اہم ہیں۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری پاکستانی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بین الاقوامی تعلقات میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ مصری وزیر خارجہ نے بھی دوطرفہ تعلقات کی اہمیت اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ خطے میں سفارتی و سیاسی مسائل کے حل میں مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس گفتگو کو خطے میں امن اور تعاون کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

ایران - امریکا - اسرائیل - جنگپاکستان - مصر
Comments (0)
Add Comment