ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچے پر پرتپاک استقبال

ارشد ندیم کا آبائی شہر میاں چنوں پہنچے پر پرتپاک استقبال

اہور:  پاکستان کے تاریخ ساز ایتھلیٹ قومی ہیرو ارشد ندیم کا اپنے آبائی شہر پہنچے تک راستے میں جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا میاں چنوں پہچنے پر شہروں کی طرف سے ارشد ندیم  کے لئے زبردست آتش بازی اور ڈھول کی تھاپ پر رکس کیا گیا، میاں چنوں میں ڈپٹی کمشنر نے قومی ہیرو کا استقبال کیا۔

اس سے پہلے ارشد ندیم کا قافلہ ساہیوال پہنچا تھا، جہاں ساہیوال بائی پاس پہنچنے پر شہریوں نے ان پر پھول نچھاور کیے تھے

واضح رہے کہ  رات کو لاہورمیں استقبال کرنے والے اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب‘پھولوں کی بارش کی گئی

 پیرس کی 118 سالہ تاریخ بدلنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کوڈبل ڈیکر بس میں لاہور کا چکرلگوایا گیا۔

 مداحوں کے ہجوم نے ارشد ندیم کو ایئرپورٹ وی آئی پی لاؤنج سے باہر نکلتے ہی فل شگاف نعرے لگائے، شہریوں نے ارشد ندیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔سیکیورٹی کے سخت حصار میں ارشد ندیم کو ڈبل ڈیکر بس میں سوار کرایا گیا،

جس کے بعد قافلے کی صورت میں لاہور شہر کی سیر کرائی گی۔ارشد ندیم کے دوست احباب ڈبل ڈیکر بس پر ان کے ہمراہ موجود تھے۔لاہورمیں استقبال کرنے والے اپنے قومی ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھے، گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ہاتھ ہلا کر لوگوں کے نعروں کا جواب دیا.

قومی ہیرو ارشد ندیم نے ڈبل ڈیکر بس میں رنگ روڈ پر نیازی چوک کراس کر کے بس سے اتر کر کار میں سوار ہو، جس کے بعد وہ اہل خانہ کے ہمراہ بذریعہ موٹر وے میاں چنوں روانہ ہو گیا۔موٹر وے پولیس نے ارشد ندیم کے قافلے کو خصوصی پروٹوکول دیا۔

وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا گیا پودا ہوں، قومی ہیرو ارشد ندیم

پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کو گولڈ میڈل دلانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم نے کہا ہے کہ سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکرگزار ہوں،

 وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان کا لگایا ہوا پودا ہوں جو آج تناور درخت بن چکا ہے۔وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کے پیچھے بہت لمبا سفر ہے، سخت گرمی کے باوجود محنت کی، قوم، میڈیا اور حکومت کا شکر گزار ہوں، پاکستان بورڈ اور کوچ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، کامیابی کے پیچھے میری اور میرے کوچ کی بڑی محنت ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اور والدین کی دعاؤں سے اللہ نے عزت دی اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اس سے قبل ڈائمنڈ لیگ میں بہت اچھا پرفارم کیا۔گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی،

وزیر اعظم شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کا پودا ہوں اس لیے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے پاکستان کے ہیروز کو جاب دی۔

ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے نوتھ فیسٹیول میں دلجمعی کے ساتھ شرکت کی تھی، اولمپک میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر بے حد خوشی ہے، میں آئندہ آنے والے ایونٹس کی بھرپور تیاری کروں گا۔

ارشد ندیمایتھلیٹپیرس اولمپکس 2024
Comments (0)
Add Comment