ارشد شریف کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ ملوث ہو سکتی ہے ۔حافظ طاہر اشرفی
لاہور (نیوزپلس) چئیرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں انڈین خفیہ ایجنسی ” را ” ملوث ہو سکتی ہے ،
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ” را ” کا بھارت کے بعد بڑا ہیڈ کوارٹر کینیا میں ہے ۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے مزید کہا کہ ارشد شریف کو ان لوگوں نے قتل کیا، جو پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر سوچے سمجھے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کے پاس شواہد ہیں، وہ ان کو سامنے لائیں عدالت میں رکھیں۔
طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر بلا وجہ تنقید کا نشانہ بنانا عقلمندی کا کام نہیں، اعظم سواتی کے ساتھ جو ہوا وہ قابل نفرت ہے۔ اعظم سواتی جن لوگوں کے نام لے رہے ہیں، کیا ان کے اہلخانہ نہیں؟ وہ اپنی ڈیوٹی کی وجہ سے خاموش ہیں۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ وفاقی حکومت کا سود کے معاملے پر اپیل واپس لینے کا خیرمقدم کرتے ہیں، اسحاق ڈار پاکستان کو سودی نظام کے مکمل خاتمے کے ٹریک پر ڈالنا چاہتے ہیں۔
طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام آنے سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری بڑھے گی تاہم بدقسمتی سے ملک میں سیاسی عدم استحکام کی صورتحال خراب ہے ۔